سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کا راج

February 25, 2020

سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کا راج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی اور لاہور میں چار دن کے دوران سات میچوں کے اختتام کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر گذشتہ سال کی فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا راج ہے۔ لیگ میں مصباح الحق کی کوچنگ اور شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد کی ٹیم ٹاپ پر ہے اس نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ سرفراز احمد اور معین خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ کوئٹہ کو واحد شکست کراچی کے ہاتھوں ہوئی جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ نے ناکامی سے دوچار کیا۔ پشاور زلمی نے ایک میچ جیتا ہے اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے بھی دو میں سے ایک میچ جیتا ہے اور ایک میں انہیں شکست ہوئی ہے۔ سہیل اختر کی کپتانی میں لاہور قلندرز کو دونوں میچوں میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ ٹورنامنٹ دو دن کے آرام کے بعد بدھ سے ملتان میں دوبارہ اپنا رنگ جمائے گا۔ ملتان تاریخ میں پہلی بار پی اایس ایل میچوں کی میزبانی کررہا ہے۔ کوئٹہ اور اسلام آباد کی ٹیموں نے چار دن میں تین تین میچ کھیل لئے ہیں۔