آسیہ بی بی نے فرانس سے پناہ کی درخواست کردی

February 25, 2020

پیرس (اے ایف پی) پاکستانی مسیحی خاتون جنھیں توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت کا سامنا تھا نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ فرانسیسی حکومت سے سیاسی پناہ کی طلب گار ہیں۔ آر ٹی ایل ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں آسیہ نے کہا کہ ’’میری خواہش ہے کہ میں فرانس میں رہائش اختیار کروں‘‘۔ آسیہ بی بی 2018ء میں اپنے خاندان کیساتھ کینیڈا چلی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس وہ ملک ہے جہاں سے مجھے نئی زندگی ملی ان کا اشارہ فرانسیسی صحافی اینے ٹولیٹ کی جانب تھا۔