میڑک امتحانات میں ڈیوٹیاں نہ دینے والے اساتذ ہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

February 25, 2020

لاہور(خبرنگار)میڑک امتحانات میں ڈیوٹیاں نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذۃ کے خلاف ایکشن کی سفارش کردی ۔ گذشتہ روز انگریزی کے اہم پرچے میں بھی چند سینٹرز میں اساتذہ غیر حاضر رہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایچ ای ڈی طارق حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جو اساتذہ میڑک امتحانات کی ڈیوٹیاں سے غیر حاضر ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے ۔