عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،علماء

February 25, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی راہنماء مولانا محمد امجد خان، مولانا افتخار اللہ شاکر، شمس الدین، مولانا شفیق الرحمن اور مولانا قاری محمدعامر نے جامع مسجد نیازچوک سردار چپل بلال گنج لاہور میں ختم نبوت کے عنوان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اس کے ایمان کا تقاضہ، آخرت میں حصول جنت اور شفاعتِ رسول ؐ کا ذریعہ ہے۔ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے ۔