ٹرین کی زد میں آ کر بیوٹمز کا طالبعلم جاں بحق

February 25, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پرانا کلی اسماعیل پھاٹک پر چمن سے کوئٹہ آنیوالی ٹرین کی زد میں آکر بیوٹمز کا طالب علم جاںبحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بیوٹمز کا طالب علم حیات اللہ جو موسیٰ خیل کا رہائشی ہے گزشتہ روز پرانا کلی اسماعیل شہباز ٹاون پھاٹک کراس کررہا تھا کہ اسی دوران چمن سے کوئٹہ آنیوالی ٹرین آگئی جس کی زد میں آکر نوجوان شدیدزخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔ جہاںوہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا۔