بھارت امریکا سے تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام ہوگیا

February 25, 2020

بھارت امریکا سے تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام ہوگیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے باوجود نئی دہلی واشنگٹن کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دورۂ بھارت میں امریکا۔بھارت تجارتی معاہدے پر دستخط نہ ہوسکے۔

نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت میں 30 ارب ڈالر کا خسارہ بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیرف لگا رکھا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تجویز دی کہ اسے واشنگٹن سے تجارت کے معاملے پر امریکا سے منصفانہ رویہ رکھنا چاہیے۔