سرجانی میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی

February 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر A-7مکان نمبرL-112سے ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت45سالہ محمد داؤد کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او جان محمد ہمدانی کے مطابق پڑوس میں موجود افراد نے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی،لاش چار سے پانچ روز پرانی معلوم ہوتی ہے،انہوں نے بتایا کہ متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اسکی موت طبعی ہے۔