ڈکیت گروہ کے دوکارندے گرفتار

February 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تیموریہ انویسٹی گیشن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےڈکیت کرولا گروہ کے دوکارندوں کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان علیم اور شوکت کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گھروں میں ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتیں کرچکا ہے،پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سرسید، تیموریہ، الفلاح،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔