محکمہ ثقافت نے کلچر فیسٹیول کیلئے تیاریاں تیز کردیں

February 26, 2020

پشاور ( احتشام طورو‘وقائع نگار )محکمہ ثقافت نے کلچر فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ تیز کردیا جو نشترہال پشاور میں منعقد کیا جائیگا اور تین دن تک جاری رہے گا جس کیلئے محکمہ ثقافت نے باقاعدہ طورپر تیاریاں شروع کردی ہیںاس فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے کسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کیلئے محکمہ ثقافت نے باقاعدہ طورپر گزشتہ دنوں اشتہا ر بھی جاری کردیا تھا ٹیکنیکل بڈنگ میں کامیابی حاصل کرنیوالے کمپنیوں اور فرمز کے سامنے آج بروز بدھ فنانشل بولی کھلی جائیگی قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمام تر کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مارچ میں فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوسکے گا فیسٹیول میں خیبر پختونخواکے مختلف قسم کے روایتی کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف ثقافتی اشیاء کے نمونے اور دیگر کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔جن میں نا صرف صوبے کے مختلف علاقوں میں ہاتھ سے تیارکی جانی والی اشیاء نمائش کیلئے رکھی جائیں گی بلکہ خود دستکاربھی اس میلے میں شریک ہوںگے فیسٹیول میں صوبے کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی صنعت ٗصوبے کے خوراک کے سٹالز ٗبچوں کیلئے پلے ایریا جبکہ علاقائی موسیقی کے معروف گلوکار اور معروف بینڈز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اس کے ساتھ ساتھ صوبے کے معروف کامیڈین بہترین خاکے پیش کریںگے صوبے کے معروف کمپیئرز فیسٹیول کے میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے محکمہ ثقافت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران نے جنگ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مٹتی ہوئی ثقافتوں ‘پیشوں او ر دستکاریوں کو محفوظ کرنے اور ان کی اہمیت اور ضرورت سے موجودہ نسل کو روشناس کرانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے تین روزہ کلچر فیسٹیول کو بھی تمام ضروری لوازمات کے بعد اسکے انعقاد کو جلد ازجلد ممکن بنایا جاسکا اس قسم کی سرگرمیوں کا مقصد خیبر پختونخوا کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لانا ہے نوجوان نسل کو اپنی ثقافت ٗثقافتی اقدار اور اپنے ثقافتی صنعت سے بھی آگاہ کرنا ہے۔