نعمت اللّٰہ کی نماز جنازہ میں گورنر وزیر اعلیٰ کی شرکت

February 26, 2020

تصاویر: سہیل رفیق، جنگ

سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی جس میں گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں میئر کراچی وسیم اختر، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی بھی شریک ہوئے۔

تصاویر: سہیل رفیق، جنگ

اس سے قبل ٹریفک پولیس نے نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور جیل چورنگی سے پیپلزچورنگی تک آنے اورجانے والی سڑک بند رہی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی سے ادارہ نور حق تک نماز جنازہ کے لیے جگہ مختص کی گئی، کوریڈور تھری مزار قائد سے کانگریس کٹ کی جانب متبادل راستہ دیا گیا ہے۔

تصاویر: سہیل رفیق، جنگ

اس کے علاوہ کوریڈور تھری مزار قائد سے یوٹرن لے کر شارع قائدین کی طرف بھی متبادل راستہ دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر و سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے صاحب فراش تھے۔

نعمت اللہ خان نےسوگواران میں 7 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں،انہوں نے اپنے دور نظامت میں بحیثیت سٹی ناظم کراچی کی تعمیر و ترقی میں مثالی کردار اداکیا، عوام میں وہ ”بابائے کراچی“ کے نام سے جانے جاتے تھے۔