سونیا گاندھی کا امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

February 26, 2020

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کا کہنا ہے وزیر داخلہ امیت شاہ دہلی میں صورتحال کی ذمہ داری قبول کرکے استفعیٰ دیں۔

سونیا گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دہلی کی کشیدہ صورتحال پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال قابو میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

سونیا گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں حالات بے قابو ہونے پر پیرا ملٹری فورس کیوں نہیں بلائی گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی کشیدگی پہلے سے بنایا گیا منصوبہ ہے، بی جے پی رہنما معاشرے میں نفرت انگیز بیانات پھیلا رہے ہیں۔

سونیا گاندھی کا مزید کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال دہلی کے متاثرہ علاقوں میں جائیں، دہلی کی صورتحال پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔