ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جمال سکھیرا نے استعفیٰ دیدیا

February 26, 2020

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا کی جانب سے استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے استعفیٰ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہا ہوں، استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔

احمد جمال سکھیرا کے استعفے کے متن کے مطابق جمال سکھیرا کا کہنا ہے کہ میں ایمانداری اور اپنے ضمیر کے مطابق کام کرتا رہا ہوں، میں نے بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اعلیٰ عدلیہ کی بھر پور معاونت کی ہے ۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمدجمال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے قانونی مفادات کاتحفظ کیا، اپنی معیاد عہدہ کے دوران جو اچھے کام کیے وہ اللّٰہ پاک کی مدد اور رحمت کی و جہ سے ہے۔

سردار احمد جمال کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غلطی ہوئی تو اسے انسانی کمزوری سمجھ کر معاف کر دیاجائے۔