اسٹیڈیمز بھرنے کیلئے اسکولز کےبچوں کو بلایاجائے، سعیداجمل

February 27, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ماضی کے آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں ناتھن لائن اور روی چندر ایشون دو بہترین آف اسپنرز ہیں لیکن یہ فن ختم نہیں ہوا ہے۔ وہی آف اسپنرز کامیاب ہورہے ہیں جو اپنی بولنگ میں ویری ایشن اور جدت لا رہے ہیں۔ دوسرا ، تیسرا یا نئی ورائٹی لانے والے آف اسپنرز زیادہ کامیاب ہیں۔ بدھ کو پنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوچنا ہوگا، آف اسپن کافن اب بھی موجود ہے، اوپن ٹرائل کے ذریعے نوجوان بولروں کو منتخب کرکے ان پر کام کرنا ہوگا۔ سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں تماشائیوں کا کم آنا تشویش کی بات ہے۔ ہم اس مرحلے پر سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ پی سی بی کو چاہیے کہ میچزاسکولوں کے بچوں کو مدعو کرے۔