گیس ٹینکر کی کار سے ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک

February 27, 2020

لندن ( جنگ نیوز) سٹرلنگ کے قریب گیس ٹینکر کی کار سے ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی ۔ 39 سالہ خاتون سلور واکس ویگن گالف چلا رہی تھی جو 11 بجکر 15 منٹ پر ٹینکر سے ٹکرا گئی ۔ یہ حادثہ ارنپائیر گاؤں کے قریب A811 پر پیش آیا تھا ۔ پولیس نے عینی شاہدین سے کہا ہے کہ اگر انہیںاس حادثے حادثے کے بارے میں معلومات ہیں یا ان کے پاس ڈیش کیم فوٹیج ہیں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں ۔