لاہور ائرپورٹ پر فیس ماسک اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

February 27, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس کے بعد بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر لوگ فیس ماسک بھی اسمگل کرنے لگے، تاہم کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فیس ماسک اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ماسک بنکاک اسمگل کئے جارہے تھے ، دو مسافروں کے سامان سے برآمد ہوئے، میدیا رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر ڈیڑھ من فیس ماسک پکڑ لیے، بڑی مقدار میں فیس ماسک لاہور سے بنکاک اسمگل کیے جا رہے تھے، ماسک دو مسافروں کے سامان سے برآمد کیے گئے۔ذرا ئع نے کہاہے کہ فیصل آباد کے رہائشی عزیز اکبر اور ریحان اظہر نامی مسافر تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 346 سے بنکاک جا رہے تھے، دونوں مسافر اے ایس ایف اور اے این ایف کے کاؤنٹرز سے بہ آسانی گزر گئے تھے تاہم کسٹم ویجیلنس عملے نے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ میں سے فیس ماسک برآمد کر لیے۔