ڈاکٹرلعل خان کےمشن کو جاری رکھا جائیگا، راحب بلیدی

February 27, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں ممتاز ترقی پسند روشن خیال دانشور ڈاکٹر لعل خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈاکٹر لعل خان ایک دانشور رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ سامراج کے خلاف آواز بلند کی اور قوموں کی سیاسی جدوجہد اہم کردار کیا۔ انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔