رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعداور رجب دونوں کی غلط تاریخیں دیں، فواد چوہدری

February 27, 2020

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعد اور رجب دونوں کی غلط تاریخیں دیں ہیں۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انشااللّٰہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 25 اپریل کوپہلا روزہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔