نکاح کی وکالت کےلیے گواہ بنانا

February 28, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔لڑکی نے نکاح میں وکیل بنایا جس نے لڑکی کا نکاح لڑکے سے کردیا ،مگر وکیل بناتے وقت گواہ نہیں مقرر کیے گئے تو نکاح ہوگیا؟

جواب:۔نکاح کے لیے کسی کو وکیل بنائے تو گواہ بنانا اچھا ضرور ہے، مگر ضروری نہیں۔ اس لیے نکاح درست ہوگیا۔ گواہوں کی ضرورت اس وقت ہوگی جب لڑکی بذریعہ وکالت نکاح کا انکار کرے۔