کورونا وائرس، امریکا اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں ملتوی

February 27, 2020

امریکا اور جنوبی کوریا نے سالانہ جنگی مشقوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کے التوا کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا۔

امریکا اور جنوبی کوریا کے متعدد فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور اس وقت کئی فوجیوں کو قرنطینہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد عسکری تنصیبات بند کی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں 20 کوریائی فوجیوں اور ایک امریکی فوجی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہو چکی ہے ۔