عمران میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں، شین واٹسن

February 28, 2020

عمران میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں، شین واٹسن

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن نے بدھ کی شب وزیر اعظم عمران خان سے ویوین رچرڈز اور گریگ چیپل کے ہمراہ ملاقات کی اور عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ان کا کہنا تھا کہ عمران میرے کرکٹ کے ہیروز میں سے ایک ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے ٹوئٹر پر ملاقات کی ویڈیو شیئر کرائی اور کہا کہ عمران خان سے ملاقات اور بات چیت یادگار لمحات تھے، عمران خاں نے کرکٹ اور آف دی فیلڈ میں متاثر کن زندگی کی مثال قائم کی۔ گریگ چیپل، ویون رچرڈز اور عمران خان کا یادیں تازہ کرنا بہت اچھا لگا۔