کراچی میں CNG اسٹیشنز 48 گھنٹے کیلئے کھل گئے

February 29, 2020

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے کے لئے کھول د یئے گئے۔

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 48 گھنٹے کے لئے شروع ہوگئی ہے، صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی ہوگی۔

گیس شیڈول میں بہتری آنے سے سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں بھی نظر نہیں آئیں۔

سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق گیس پریشر میں بہتری آنے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بڑھادی گئی ہے۔