عالمی شہرت یافتہ ماہر امراض ذیابطیس پروفیسر ڈاکٹر صمد شیرا انتقال کرگئے

March 02, 2020

پروفیسر ڈاکٹر صمد شیرا ایشیا میں انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کے پہلے اعزازی صدر تھے۔

عالمی شہرت یافتہ ماہرِ امراض ذیابطیس اور انٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کے اعزازی صدر پروفیسر ڈاکٹر صمد شیرا پیر کی صبح انتقال کر گئے۔

ان کی صاحبزادی ڈاکٹر لبنیٰصمد کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کی صبح 9 بجے فتح پوری مسجد ہل پارک میںادا کی جائے گی۔

انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر صمد شیرا ایشیا میںانٹرنیشنل ڈائیبیٹیز فیڈریشن کے پہلے اعزازی صدر تھے۔

وہ عالمی ادارہ صحت کے کولیبریٹنگ سینٹر فار ڈائیبیٹیز کے سربراہ، عالمی ادارہ صحت کی ذیابطیس کے لئے انٹرنیشنل ایکسپرٹ ایڈوائزری پینل کے رکن، ڈائیبیٹیز کنٹرول کے قومی کوآرڈینیٹر، ڈائیبیٹیز اِن ایشیا اسٹڈی گروپ کے بانی صدر، آئی ڈی ایف مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ ریجن ڈائیبیٹیز گائیڈ لائن کمیٹی کے چیئرمین اور ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل کے عہدوںپر بھی فائز رہے۔ وہ رائل کالج آف فزیشن کے فیلو بھی تھے۔

انہوں نے قومی اور بین الاقوامی ذیابطیس پالیسی بنانے میںبھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ کئی اردو اور انگریزی کتابوں کے مصنف اور ڈائیبیٹیز ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر بھی تھے۔

انہیں استادوں کا استاد کہا جاتا تھا۔ پاکستان اور بیرون ملک ان کے سیکڑوں شاگرد مریضوںکی خدمت کر رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر صمد شیرا کی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیںتمغہ امتیاز اور ستارہ امتیازسے نوازا۔

پاکستان میںذیابطیس کی آگہی اور پھیلاؤ کو روکنے میںان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔