لیاری ایکسپریس وے پر گاڑی میں آگ لگ گئی

March 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری ایکسپریس وے پر گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر اتوار اور پیر کی درمیانی شبچلتی گاڑی میں آگ لگی تھی، آگ لگنے والی گاڑی میں بچے اور خواتین موجود تھیں، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، موٹروے پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پایا، گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔