دریائی بلے نے ڈائیور کو اپنا دوست بنا لیا

March 08, 2020

دریائی بلے اور ڈائیور کی دوستی

آسٹریلیا کے سمندر میں دریائی بلے نے ڈائیور کو اپنا دوست بنا لیا۔

کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس دریائے بلے کو ہی دیکھ لیں جسے نیا دوست مل گیا ہے۔

دوستی کے یہ خوبصورت مناظر آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں اُس وقت دیکھے گئے جب سمندر میں ڈائیونگ کے لیے آئے نوجوان کو دریائی بلے نے اپنا دوست بنا لیا اور خوب مزے سے اُس کے ساتھ کھیلنے لگا۔

دریائی بلے کے دلچسپ انداز پر نوجوان بھی خوب محظوظ ہوا اور یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرتا رہا۔