میکسیکو، ریسکیو اہلکاروں نے وہیل کے بچے کو بچا لیا

March 08, 2020

ریسکیو اہلکاروں نے وہیل کے بچے کو بچا لیا

میکسیکو میں ریسکیو اہلکاروں نے جال میں پھنسے وہیل کے بچے کو مرنے سے بچا لیا۔

یہ واقعہ میکسیکو کے سمندر پر پیش آیا جب ایک وہیل شارک پکڑنے والے جال میں پھنس گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریسکیو فاؤنڈیشن اینڈ فشریز کے اہلکاروں نے تقریباََ ایک گھنٹے کی محنت کے بعد بلا آخر وہیل کو جال سے آزاد کرایا۔