ملتان سلطان کے ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا اسکریننگ

March 14, 2020

پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اتوار کو اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی آج صبح نجی اسپتال میں کورونا وائرس اسکریننگ کرائی گئی اور تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

ملتان سلطان ٹیم کے چار کھلاڑی اور چار آفیشلرز کو سخت سیکورٹی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ہی واقع نجی اسپتال لایا گیا۔ جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز آفیشلز کی کورونا اسکریننگ کی گئی جس کے بعد کھلاڑی واپس ہوٹل روانہ ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کھلاڑی اور آفیشلز کورونا اسکریننگ میں کلیئر قرار دیے گئے ہیں۔