پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ

March 15, 2020

دنیا بھر میں پھیلے خطرناک کورونا وائرس کے سبب پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈے کپ منسوخ کرنے کا فیصلے سمیت پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلوں کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بوڑد نے پاکستان سپر لیگ کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 18 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں، شفیلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا انڈر 19 ویمنز ٹیم کا دورہ بھی ساؤتھ افریقہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

آسٹریلیا نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے دو ون ڈے میچز بھی ملتوی کیے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز، انڈر 19 ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ بھی التوا کا شکار ہیں۔