مباحث خطباتِ اقبال تشریحات کے ساتھ

March 22, 2020

مصنّف:پروفیسر ڈاکٹر محمّد عارف خان

صفحات: 592 ، قیمت: 1200 روپے

ناشر:بُک کارنر،جہلم۔

علّامہ ڈاکٹر محمّد اقبالؒ بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنّف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریکِ پاکستان کی اہم ترین شخصیت گردانے جاتےہیں۔انہوں نے اُردو اور فارسی زبان میں شاعری کی،مگرزیرِتبصرہ کتاب میں اقبالؒ کے خطبات پر مباحثہ پیش کیا گیا ہے۔بھارت کی سرزمین پر متعدد صوفیائے کرام نے قرآنی فکر پر اپنی تعلیمات کی بنیادیں رکھیں۔

اقبالؒ تک اور بعد میں بھی قرآنِ کریم کی متعدد تفاسیر لکھی گئیں، تاہم کئی تفاسیر میں قرآنی فکر کم اور تقلید کے اثرات نمایاں تھے،جب کہ دوسری طرف مغرب میں مذہب کو مکمل چیلنج کردیا گیا تھا۔اس صورتِ حال کے پیش ِنظرعلّامہ اقبال ؒ نے مغرب کے محاذ پر مذہب کے بَھرپور دفاع کی ٹھانی،جو عالمِ اسلام سے غالباً اس محاذ پر اب تک کی ایک مؤثر آواز ہے۔ اقبال ؒ نے اپنے خطبات سے تقلیدی رویّے بدلنے پر زور دیا اور کتاب میں انہی خطبات پر مباحثہ ہے۔ بلاشبہ یہ ایک بہترین علمی، معلوماتی کتاب ہے۔