اسلام آباد ایئر پورٹ پر امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات

March 21, 2020


اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسکریننگ کے دوران امریکی سفارت کار میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق مذکورہ امریکی سفارت کار دوحہ سے اسلام آباد پہنچا تھا جس کی اسکریننگ کی گئی تو اس میں کورونا وائرس کی علامات ملی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سفارت کار کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی سفارت خانے کا عملہ اپنےساتھ لے گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: فخر عالم کی وزیرِ اعظم سے لاک ڈاؤن کرنے کی درخواست

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارت کار کو امریکی سفارت خانے میں واقع آئیسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔