• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں کورونا وائر س سے مزید 57 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 264 ہو گئیں، جبکہ یہاں ایک ہی روز میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آ گئے۔

امریکا میں کورونا کے مجموعی کیسز 19 ہزار سے بڑھ گئے جس کے بعد اس وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکا چھٹے نمبر پر آ گیا۔

کیلی فورنیا کے بعد ریاست نیو یارک، فلوریڈا اور ایلی نوائے میں پابندیاں بڑھا دی گئیں، امریکا میکسیکو سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

امریکا میں ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولی 15 جون تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے اٹلی میں بھیانک صورتحال، 1 دن میں 627 ہلاک

امریکا میں اموات کے اضافے کے باوجود ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، امریکا بھر میں لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں۔

امریکی منڈی ڈاؤ جونز، ایس اینڈ پی میں 4 فی صد سے زائد کمی دیکھی گئی، رواں ہفتے 2008ء کے بعد سے امریکی بازار کا بدترین ہفتہ رہا، صدر ٹرمپ کےدور کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

تازہ ترین