فیس بک کے بانی کا ہیلتھ ورکرز کو لاکھوں ماسک دینے کا اعلان

March 24, 2020

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نےکورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو 7 لاکھ 20 ہزار ماسک دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں سرگرم عملے کو اپنی حفاظت کے لیے ماسک کی ضرورت ہے اور ان کی مدد کرنے کے لیے کمپنی نے ایمرجنسی کے لیے خریدے گئے 7 لاکھ 20 ہزار ماسک دینےکا اعلان کیا ہے'۔

مارک زکربرگ نے مزید کہا کہ ہم مزید عطیات دینے کے لیے کام کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ سب صحت مند اور محفوظ ہوں گے