جواداحمد کا گانا گا کر ڈاکٹرز کو خراج تحسین

March 25, 2020

پاکستانی گلوکار جواد احمد نےکورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسی ضمن میں پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لاٗئن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے “تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے” گیت گایا ہے.

جواد احمد کا کہنا ہے کہ 'اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 990 ہو گئی ہے۔