• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار، اموات 7


کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کاکہنا ہے کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کے 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115 ،گلگت بلتستان میں 81 ، خیبرپختونخوا میں 78 ، اسلام آباد میں 16 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے ،جبکہ وباء میں مبتلا 7 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا میں مبتلا 5 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں مجموعی طور پر 106 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے خیبرپختونخوا میں 40، پنجاب میں 50 اور سندھ کے 16 افراد شامل تھے ۔

کورونا وائرس سے اب تک 20 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افرادخیبرپختونخوا کے3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب سے ایک ایک شامل ہیں۔

تازہ ترین