افغانستان میں گوردوارے پر حملہ، ہلاکتیں 25 ہوگئیں

March 26, 2020

افغانستان میں سکھ ٹیمپل پر خودکش حملے میںہلاکتوںکی تعداد 25 ہوگئی جبکہ 8 افراد زخمی ہیں۔

سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے 6 گھنٹے لڑائی کے بعد حملے میں ملوث چاروں خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغان دارالحکومت کابل کےعلاقے شوربازار میں سکھ برادری کی عبادت گاہ پرخودکش بمباروں نے گزشتہ روز حملہ کیا تھا۔

سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ سکھ عبادت گاہ پر کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔حملے کے وقت عبادت گاہ میں تقریباً 150 افراد موجود تھے۔

کابل میں امریکی سفارتخانہ نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفرقات گولیوں کے بجائے بات چیت سے حل کئے جائیں گے تو ہی امن آئے گا۔

واضح رہے کہ سکھ عبادت گاہ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔