اٹلی میں کورونا سے 67پادری بھی جان سے گئے

March 26, 2020

روم (اے ایف پی) اٹلی میں کورونا کی وباء سے اب تک 67پادری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، یہ بات ایک مقامی اخبار نے بدھ کے روز بتائی۔ کیتھولک چرچ سے منسلک اخبار کے مطابق ان میں سے سب سے کم عمر پادری کی عمر 53 برس تھی، اخبار کے مطابق ان میں سے 22 ہلاکتیں صرف برگامو کے علاقے میں ہوئی ہے جو اٹلی کے معاشی حب میلان سے زیادہ دور نہیں ہے۔