پنجاب بار کونسل نے وکلاء کیلئے ایک کروڑ مختص کردئیے

March 26, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب بار کونسل نے کرونا کی وبا کے پیش نظر وکلا کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کر د ئیے۔امداد کی منظوری چودہ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔ حکومتی ریلیف کے کاموں کا عام غریب آدمی تک منتقل ہونے کا کوئی میکنزم نہیں ۔ حکومت بجلی ، گیس ، پانی اور پٹرلیم مصنوعات پر حکومتی ٹیکس ، لیوی ، محصولات کم از کم تین ماہ کے لیے ختم کر دے ۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمت میں کمی اگر عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کی جاتی تو یہ کم از کم 35 روپے کم ہوسکتی تھی ، ابھی بھی حکومت عوام کی جیب سے 20 روپے فی لٹر نکالے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کرونا کی وباءکی احتیاطی تدابیر اور غریب ،مستحق ، دیہاڑی دار محنت کش خاندانوں کو راشن ، پکاکھانا فراہم کرنے اور مستحق خاندانوںمیں راشن کا سامان پہنچانے کے انتظامات کے کاموں کے حوالے سے وزٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان عبدالشکور نے ملک بھر میں الخدمت سرگرمیوں اور رضا کاروں کے ذریعے خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اپوزیشن قائدین نے آزمائش کی گھڑی میں قومی کردار ادا کیا ہے وہ کام جو حکومت کو کرنا چاہیے ، اپوزیشن کر رہی ہے ۔ عمران خان انا ، ضد ، ہٹ دھرمی کے خول سے باہر نہیں آرہے ۔ پروگرام سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابد نے بھی خطاب کیا ۔ احمد سلمان بلوچ ، رضا کار و دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔