پنجاب یونیورسٹی ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ بغیر کٹوتی کے جاری

March 26, 2020

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈیلی ویجز ملازمین کو بغیر کٹوتی کے مارچ کے مہینے کی تنخواہ جاری کر دی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق دیگر ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی بدھ کے روز جاری کر دی گئی ہے تاکہ موجودہ صورتحال کے باعث کسی بھی ممکنہ پریشانی سے نمٹنے کے لئے اپنا بندوبست کر سکیں۔