وزیراعظم کا اسلام آباد میں آئسولیشن مرکز کا دورہ

March 26, 2020


وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قائم 50 بستروں کے آئسولیشن مرکز کا دورہ کیا ،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سےانتظامات پربریفنگ دی گئی۔

آئسولیشن سینٹر کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا ، اس موقع پر وزیر اعظم نے آئسولیشن اسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ کا سنگ بنیاد رکھا، آئسولیشن مرکز اور متعدی امراض کی علاج گاہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس آئسولیشن سینٹر کے انتظامات کاجائزہ لیا، اس موقع پر چینی سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 1100 سے زائد متاثر ہیں ۔

دوسری جانب کورونا کے سبب دنیا بھر میں اموات کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔