باکسر عامر خان کا 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کو دینے کا اعلان

March 26, 2020

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا متاثرین کے لیے اپنی 4 منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر نے اپنی عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیا۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں باکسر عامر خان نے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے اسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اس اقدام سے وہ کورونا متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نےمداحوں سے بھی اپنی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔