ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان

March 27, 2020

سنگاپور (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تیل کی طلب کم ہونا ہے۔سنگاپور میں جمعرات کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 1.5 فیصد کم ہوکر 24 ڈالر فی بیرل کے قریب رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 27 ڈالر فی بیرل کے قریب رہے۔