قتل کا مقدمہ سات افراد کیخلاف درج

March 27, 2020

سیٹھارجہ( نامہ نگار) گائوں ایوب لاشاری میں رشتے کے تناز ع پر قتل ھونے والے چار مقتولین محمد خان لاشاری، ظھیر لاشاری، زاھد بخش لاشاری، اوربچل لاشاری کے قتل کا مقدمہ الھورایو لاشاری کی مدعیت میں ریاض لاشاری ممتاز لاشاری غلام قادر لاشاری گل محمد لاشاری اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ھے ۔یاد رھے کہ دو روز قبل گائوں ایوب لاشاری پر مسلح افراد نے حملہ کرکے چار افراد کو قتل کردیا تھا جبکہ حملہ آوروں میں سے بھی دو افراد گامن لاشاری اور الھرکھیو موجائی گائوں والوں کی جوابی فائرنگ میں ھلاک ھوگئے تھے پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ھے۔