وہاب ریاض کا اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج

March 27, 2020

کورونا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے تاہم ہمارے کھلاڑی اپنی فٹنس کا خیال گھر پر ہی رکھ رہے ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بالر اورپشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو 50اٹھک بیٹھک لگانے کا چیلنج دے دیا۔ وہاب نے ویڈیو میں 50 اٹھک بیٹھک لگائیں اور اظہر علی کوکہا کہ اب تمھاری باری ہے۔