نیوزی لینڈ، مساجد پر فائرنگ کرنیوالے دہشتگرد کا 51 افراد کے قتل کا اعتراف

March 27, 2020

کراچی (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ سال مساجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے خود پر لگے 51 افراد کے قتل کے الزام کا اعتراف کرلیا۔29 سالہ برینٹن ٹیرنٹ نے 40 افراد کے اقدامِ قتل اور دہشت گردی کے الزامات بھی قبول کرلیے۔اس موقع پر جج جسٹس کیمرون مینڈر کا کہنا تھا کہ ’اس بات کا دکھ ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس سانحے کا شکار ہونے والے ان خاندانوں کو ایسے وقت میں عدالت آنے کا موقع نہیں ملا جب ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا‘۔