وزیر اعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر غلط ہے، فیصل جاوید

March 28, 2020


پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کو غلط قرار دے دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ الحمد ﷲ وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر غلط ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ برائے مہربانی ’’آرائز ٹی وی‘‘ اپنی خبر درست کرے اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔