تین جاپانی بیس بال کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

March 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپکس گیمز کے التواء کے دو روز بعد جمعے کو جاپان میں بیس بال لیگ کھیلنے والے تین کھلاڑیوں شنتارو فوجنامی،حیاتا اتو اور کینیا ناگاساکا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان کے کلب کے عہدیداروں نے بتایا کہ ناگاساکا پہلے ہی اسپتال میں داخل ہوچکا ہے جبکہ دیگر دو افراد کو جمعے کو اسپتال منتقل کردیا۔