اولمپکس کا التوا ایتھلیٹس کی ذہنی صحت متاثر کرسکتا ہے،مائیکل فیلپس

March 28, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نامور امریکی پیراک مائیکل فیلپس کو بڑی تشویش ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو اولمپکس کے التوا کا مقابلہ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ طویل اور جان توڑ محنت کے بعد کھیلوں کو ملتوی کیے جانے سے ایتھلیٹس کی ذہنی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ فیلپس نےکہا کہ میں تصور نہیں کرسکتا کہ اس فیصلے سے کوالیفائی کرنے والے کھلاڑیوں پر کیا گزر رہی ہوگی۔ تاہم میں ملتوی ہونے کے ایک اسمارٹ فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور کھلاریوں سے احتیاط کے ساتھ محنت کی اپیل کرتا ہوں۔