پولیس نےلندن سے آنیوالی خاتون کو بچوں سمیت حراست میں لےلیا

March 28, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے ایک فلیٹ سے پولیس اور رینجرز نے لندن سے آنے والی خاتون کو2 بچوں سمیت حراست میں لے کر کوہسار ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا۔ لطیف آباد یونٹ نمبر6کے انصاری ولاز میں رہائشی خاتون جو گزشتہ دنوں اپنے 2 بچوں کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچی تھیں جن کی اسکریننگ ائیرپورٹ پر کی جاچکی تھی، جس کے بعد وہ اپنے گھر پر رہائش پذیر تھی اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے گھر آکر ٹیسٹ کیا جو مثبت نکلا جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم ، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ خاتون کے فلیٹ پہنچی اور خاتون کو دونوں بچوں کے ہمراہ بحفاظت کوہسار آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔