وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ، پرویز الٰہی نے 2 کروڑ 56 لاکھ روپے جمع کرا دیئے

March 28, 2020

پرویز الٰہی نے 2 کروڑ 56 لاکھ روپے جمع کرا دیئے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں جمع کرا دی ہے۔،پرویز الہٰی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے پوری قوم کو متاثرین کیلئے دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس سلسلہ میں پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے سپیکر کے کورونا وائرس کے خلاف سرگرمیوں کیلئے فنڈ جمع کرانے کے اقدام کی تعریف کی۔ پرویزالٰہی، ڈپٹی سپیکر، اپوزیشن لیڈر، تمام ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 18سے اوپر کے ملازمین نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی ہے۔