کورونا وائرس،جامعہ زکریا کے طلبا و طالبات کیلئے آن لائن کلاسز

March 28, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کے نئے قوانین نافذ کردئے گئے وائس چانسلر نے مراسلہ جاری کردیا،جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال سے نمنٹنے کےلئے ایچ ای سی کے ہدایت کے مطابق آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جائے تمام اساتذہ اپنے ویڈیو لیکچر بھی تیار کریں گے جن کادورانیہ 6 سے 10 منٹ تک ہوگا ان لیکچرز کو بعد یونیورسٹی کے یوٹیوب چینل پر بھی ڈال دیا جائے گا تاکہ طلبا بعد میں بھی اس سے استفادہ کرسکیں ،کلاسز کےلئے تمام طلبا وطالبا ت کو سوشل میڈیا پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، سی آر اور جی آر اپنے کلاسز کی طالبات اور طلبا کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں گے۔