سعید غنی کا کورونا سے متعلق دوسری با ر بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے

March 28, 2020

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس سے متعلق دوسری بار کیا جانے والا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق کرائے گئے ان کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کئی دن پہلے آگئی۔

سعید غنی نے کہا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور میں یہی بات کئی ٹی وی ٹاک شوز میں بھی کہہ چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال گھر پر بیٹھ کر ہی امور انجام دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنم اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کر گھر تک محدود کرلیا ہے اور تمام امور گھر سے ہی انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ایئر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر سوا بارہ بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

3 دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان کی لانے والی تیسری پرواز ہے۔ طیارے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے۔